ڈاکو اس بار کامیاب ہو گئے تو ملک کا کوئی مستقبل نہیں: عمران خان

پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے حکمرانوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ڈاکو اس بار کامیاب ہو گئے تو ہمارے ملک کا کوئی مستقبل نہیں۔کراچی میں وکلاء سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین کا کہنا تھا کہ کراچی بارکا دعوت دینے پرشکرگزارہوں، یہ ملکی تاریخ کا سب سے فیصلہ کن وقت ہے، آپ کے سامنے ایک پیغام لیکر آیا ہوں، اگر بڑے مجرموں کو این آر او ٹو کامیاب ہو گیا تو ملک کا کوئی مستقبل نہیں، وکلا برادری قانون کی حکمرانی کوسمجھتے ہیں۔ چوروں کے خلاف سیاست نہیں جہاد کر رہا ہوں، چاہتا ہوں وکلا برادری میرا ساتھ دے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک موومنٹ کی طرح وکلا حقیقی آزادی کے لیے کھڑے ہو جائیں، ڈاکو ملک کا پیسہ لوٹ کر باہر اور پھر این آر او لیکر واپس آ جاتے ہیں، اگر یہ ڈاکو اس بار کامیاب ہو گئے تو ہمارے ملک کا کوئی مستقبل نہیں،امید کرتا ہوں سب وکلا میرے ساتھ چلیں گے، قانون کی دھجیاں اڑائی گئیں توملک کا کوئی مستقبل نہیں،اگر چھوٹا چور جیل اور بڑا ڈاکو اسمبلی میں جائے گا تو پھر ملک کا کوئی مستقبل نہیں۔

تبصرے بند ہیں.