ڈالر 187روپے کی حدعبورکرگیا‘سٹاک مارکیٹ میں منفی رجحان

کراچی:انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر 1 روپے 28 پیسے اضافے سے 187 روپے کی حد عبور کر گیا۔ اسٹاک مارکیٹ میں 209 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ منفی رجحان دیکھا گیا۔کاروباری ہفتے کے چوتھے روز صبح کے اوقات میں انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 1 روپے 8 پیسے اضافے سے 187 روپے پر پہنچ گئی جس کے بعد ڈالر کی قیمت مزید 20 پیسے اضافے سے 187 روپے 20 پیسے پر پہنچ گئی۔ واضح رہے کہ گزشتہ چند روز سے ڈالر کی اونچی اڑان جاری ہے۔ 5 روز میں ڈالر کی قدر میں 1 روپے کا اضافہ 5 65 پیسے۔دوسری جانب اسٹاک مارکیٹ کے آغاز پر مثبت رجحان رہا، 100 انڈیکس 32 پوائنٹس اضافے سے 45 ہزار 975 پوائنٹس پر آگیا تاہم بعد میں 100 انڈیکس 209 پوائنٹس کی کمی سے 45 ہزار 733 پوائنٹس پر آگیا۔

تبصرے بند ہیں.