ڈالر کی مسلسل اونچی اڑان، انٹر بینک میں مزید مہنگا، سٹاک مارکیٹ میں بھی مندی

کراچی: انٹربینک مارکیٹ میں تیسرے روز بھی ڈالر کی اونچی اڑان کا سلسلہ جاری ہے، پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر مزید 4 روپے مہنگا ہوگیا۔ آئی ایم ایف کے ساتھ پاکستان کے قرض پروگرام کی بحالی کے معاہدے کے باوجود روپے کی قدر میں گراوٹ کا سلسلہ جاری ہے، انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔بدھ کے روز کاروباری دن کے آغاز پر بھی ڈالر کی قدر میں اضافہ دیکھا گیا اور کاروبار کے دوران ڈالر ایک بار پھر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح روپے سے تجاوز کرگیا۔ انٹربینک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر ڈالر کی قدر میں 4.52 روپے کے اضافے سے 226.51 روپے کی نئی بلند ترین سطح پر آگئی۔گزشتہ روز مارکیٹ بند ہونے تک مجموعی طور پر ڈالر کی قدر میں 6.79 روپے کا اضافہ ہوا تھا اور اس کی قیمت 221.99 روپے کی سطح پر بند ہوئی تھی۔ماہرین کے مطابق پنجاب کے ضمنی انتخابات کے نتائج کے بعد پنجاب حکومت میں تبدیلی اور غیر یقینی سیاسی صورتحال کے سبب روپے کی قدر میں یک دم یہ بڑی کمی واقع ہوئی ہے۔

تبصرے بند ہیں.