اسلام آباد: ڈالر کی قیمت میں اضافہ، حکومت نے گورنر سٹیٹ بینک سمیت کمرشل بینکوں کے سربراہوں کو اسلام آباد میں طلب کرلیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قدر میں اضافے سے متعلق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت اسلام آباد میں اجلاس ہوا۔ وزیر خزانہ نے اجلاس میں امریکی ڈالر کی قدر میں اضافے سے متعلق اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا کہ آخر ڈالر کی قیمت کم کیوں نہیں ہو رہی۔ انہوں نے گورنر سٹیٹ بینک اور کمرشل بینکوں کے سربراہوں کو اسلام آباد میں طلب کر لیا۔
تبصرے بند ہیں.