عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) سے قرض کی منظوری کے بعد روپے کی قدر میں بہتری آنے لگی جبکہ ڈالر اپنی قدر کھونے لگا ہے۔کاروباری ہفتے کے چوتھے روز انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں 2 روپے 38 پیسے کی کمی دیکھی گئی ہے جس کے بعد انٹربینک میں امریکی کرنسی 275 روپے 10 پیسے پر ٹریڈ کر رہی ہے۔یاد رہے کہ گزشتہ روز کاروباری دن کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالر 277 روپے 48 پیسے پر بند ہوا تھا۔ادھر اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 3 روپے کی کمی دیکھی گئی جس کے بعد اوپن مارکیٹ میں ڈالر 279 روپے پر فروخت ہو رہا ہے۔دوسری جانب پاکستان سٹاک مارکیٹ میں بھی کاروبار کے دوران مثبت رجحان دیکھا جا رہا ہے۔پاکستان سٹاک مارکیٹ میں 402 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 100 انڈیکس 45 ہزار 917 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔آئی ایم ایف کی رضا مندی کے بعد سے مارکیٹ میں 4 ہزار سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ہو چکا ہے، شیئرز کی مالیت میں عید کے بعد سے 600 ارب روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
تبصرے بند ہیں.