کراچی: ڈالر کی مسلسل اونچی اڑان سے روپیہ ہلکان، عوام پریشان ہوگئی۔ انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر مزید مہنگا ہوکر 196 روپے سے بھی تجاوز کرگیا۔منگل کے روز کاروبار کے دوران پہلے ہاف میں ڈالر مزید ایک روپیہ 82 پیسے مہنگا ہوا اور انٹر بینک مارکیٹ میں پہلی بار ڈالر 196 روپے 80 پیسے پر جا پہنچا ہے۔ اسی طرح اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 2 روپے پیسے مہنگا ہوگیا۔ جس کے بعد اوپن مارکیٹ میں ڈالر 198 روپے پر فروخت ہو رپا ہے۔
تبصرے بند ہیں.