کراچی: ملک میں ڈالر کی قیمت بڑھنے کا رجحان جاری ہے۔ کاروباری ہفتے کے پہلے دن ہی اوپن مارکیٹ میں ڈالر 286 روپے کی سطح پر آگیا ۔پیر کے روز کاروبار کا آغاز ہوتے ہی انٹربینک میں ڈالر کی قدر 19 پیسے کے اضافے سے شروع ہوئی جب ڈالر 284 روپے 50 پیسے کی سطح پر آ گیا، بعد ازاں ڈالر کی قیمت 24 پیسے کے اضافے سے 284.55 پیسے کی سطح پر پہنچ گئی۔دریں اثنا اوپن مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے پہلے ہی دن ڈالر ایک روپے کے اضافے سے 286 روپے پر آ گیا۔دوسری جانب پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں آج صبح سے تیزی کا رجحان ہے۔ بازار حصص میں کاروبار کا آغاز 81 پوائنٹس کی تیزی کے ساتھ کے ایس ای 100 انڈیکس بڑھ کر 53204 پوائنٹس کی سطح سے ہوا۔بعد ازاں پی ایس ایکس میں 389 پوائنٹس کی تیزی آئی جس سے کے ایس ای 100 انڈیکس بڑھ کر 53572 پوائنٹس کی سطح پر آ چکا ہے۔
تبصرے بند ہیں.