چین کے ساتھ کرنسی سواپ ارینجمنٹ کا نفاذا,سٹیٹ بینک
چین کے ساتھ کرنسی سواپ ارینجمنٹ کا نفاذ، نیلامی کا اعلان ہوگیا، اسٹیٹ بینک کے مطابق اسٹیٹ بینک اور پیپلز بینک آف چائنا کے درمیان 10 ارب چینی یوآن اور 140 ارب روپے کا دوطرفہ کرنسی سواپ ارینجمنٹ آج سے نافذ کیا جارہا ہے. کرنسی سواپ ارینجمنٹ سے دونوں ملکوں کے درمیان دوطرفہ تجارت کے لیے دستیاب لیکویڈٹی کا پول بڑھ جائے گا ،اسٹیٹ بینک آف پاکستان اور پیپلز بینک آف چائنا کے درمیان اس تاریخ ساز دوطرفہ کرنسی سواپ ارینجمنٹ پر دسمبر 2011ء میں گورنر اسٹیٹ بینک یاسین انور اور پیپلز بینک آف چائنا کے گورنر جناب ڈو جن فو نے دستخط کیے تھے۔مارکیٹ کی شرح سود کے تعین میں شفافیت کو یقینی بنانے کے لیے اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے چینی یوآن لون فیسلٹی کی مسابقتی نیلامیاں کروانے کا فیصلہ کیا ہے۔ عملدرآمد کی گائیڈ لائنز میں اسٹیٹ بینک نے چینی یوآن لون فیسلٹی کی نیلامی کا بھی اعلان کیا ہے۔ اس نیلامی میں بینکوں کی شرکت کی بنیاد پر اسٹیٹ بینک سواپ لائن استعمال کرے گا اور پاکستان میں بینکوں کو چینی یوآن فراہم کرے گا۔ بینک چینی یوآن میں تجارت کرنے والے امپورٹرز/ایکسپورٹرز کو اس سیالیت میں سے قرض دیں گے۔ مدت پوری ہونے پر امپورٹراورایکسپورٹر قرض دینے والے بینک کو غیرملکی کرنسی واپس کرے گا اور بینک یہ رقم متعلقہ مرکزی بینک کو واپس کردے گی۔
تبصرے بند ہیں.