چین کے ساتھ معاہدوں سے ملکی معیشت مضبوط ہوگی، شاہد خاقان

کہوٹہ: وفاقی وزیر پٹرولیم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ چین کے ساتھ ہونے والے معاہدوں سے پاکستان کی معیشت مضبوط ہو گی۔ وزیر اعظم محمد نواز شریف کی قیادت میں پاکستان جلد ایشین ٹائیگر بنے گا اور ملک میں معاشی انقلاب آئے گا۔

میاں نواز شریف کی کاوشوں سے دو تین سالوں کے اندر اندر ملک میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ پر قابو پا لیا جائے گا۔ صرف پنجاب میں دو سالوں کے دوران آٹھ لاکھ گیس کنکشن دیے گئے ہیں۔ مسلم لیگ ن کی ممبر صوبائی اسمبلی ثوبیہ انور ستی کی چچی کی وفات پر ان کی رہائشگاہ یونین کونسل نرڑ میں تعزیت اور فاتحہ خوانی کے بعد علاقہ معززین اور نوجوانوں سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر پٹرولیم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ میاں نواز شریف کی قیادت میں پاکستان دن رات ترقی کی شاہراہ کی جانب گامزن ہے۔ اس موقع پر بلال یامین ستی امیدوار برائے چیئرمین یوسی نڑھ، خالد یامین ستی، پروفیسر شیر احمد ستی، پروفیسر حمید احمد ستی، پہلوان ستی، راشد محمود ستی، شجاع اصغر ستی اور دیگر معززین علاقہ موجود تھے۔ فاتحہ خوانی اور تعزیت کے بعد علاقے کی عوام بڑی تعدا د میں وفاقی وزیر پٹرولیم شاہد خاقان عباسی کے اردگرد جمع ہو گئے اور ماحول سیاسی صورتحال اختیار کر گیا۔

تبصرے بند ہیں.