چین کے دارالحکومت بیجنگ کے ایئرپورٹ پر دھماکا، حملہ آور زخمی

بیجنگ: چین کے دارالحکومت کے انتہائی مصروف ایئر پورٹ پر مقامی شہری نے احتجاج کرتے ہوئے دھماکا کردیا جس سے افراتفری مچ گئی۔ میڈيا رپورٹس کے مطابق دھماکا کرنے کا والا شخص ویل چیئر پر بیٹھا ہوا تھا اور وہ سیکورٹی اہلکاروں کی جانب سے تشدد کا نشانہ بنائے جانے اور شکایت کے باوجود حکام کی جانب سے نوٹس نھ لینے پر نالاں تھا اور اسی ناراضگی میں اس نے دھماکا خیز مواد کو ریمورٹ سے اڑا دیا، دھماکے سے صرف وہی شخص زخمی ہوا جس نے دھماکا کیا تھا بعد ازاں اسے طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ۔ چینی میڈیا کا کہنا ہے کہ 34 سالہ مبینہ حملہ آوور کا نام جی یانگ ینگ ہے اور وہ شین ڈانگ صوبے سے تعلق رکھتا ہے جب کہ ایئرپورٹ حکام کے مطابق صورتحال کوفوری طورپر کنٹرول کر لیا گیا اور پروازوں کی آمدورفت کو سلسلہ بھی بغیر کسی تاخیر کے جاری ہے

تبصرے بند ہیں.