اسلام آباد: ملک کی مشکل معاشی صورتحال کے دوران چین نے ایک مرتبہ پھر دوستی کا حق ادا کرتے ہوئے پاکستان کو 2.3 ارب ڈالر دے دیئے۔وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے بتایا گیا کہ مجھے یہ اعلان کرتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ چینی کنسورشیم کا تقریباً 2.3 ارب ڈالر کا قرض اسٹیٹ بینک کے اکاؤنٹ میں جمع کر دیا گیا ہے۔اپنے ٹوئٹ میں انہوں نے مزید بتایا کہ اس رقم سے ہمارے زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوگا۔
تبصرے بند ہیں.