چین میں سمندری طوفان سے 25 افراد ہلاک، 9 زخمی

بیجنگ: چین میں ’’اوساگی‘‘ نامی سمندری طوفان كے نتیجے میں 25 افراد ہلاک اور 9 زخمی ہوگئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق چین كے جنوبی ساحلی علاقوں سے ٹكرانے والے سمندری طوفان نے بڑے پیمانے پر تباہی مچادی، طوفان كے پیش نظر سیكڑوں پروازیں اور بندرگاہ پر بھی آپریشن معطل کردیا گیا، جوہری توانائی کے بجلی گھر بند كردیئے گئے جبکہ مواصلات کا نظام بھی بری طرح متاثر ہوا جب کہ ہانگ کونگ کے ساحل سے طوفان کے ٹکرانے کے باعث دنیا کی سب سے مصروف بندرگاہ پر بھی تمام آپریشنز روک دیئے گئے جبکہ تقریباً 450 پروازیں بھی طوفان کے نتیجے میں متاثر ہوئیں، محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ 1979 کے بعد یہ ہانگ کونگ کے ساحل سے ٹکرانے والا سب سے بڑا طوفان ہے۔ دوسری جانب سمندری طوفان کے فلپائن كے ساحلی علاقوں سے ٹكرانے كے نتیجے میں 2 افراد ہلاک جب كہ متعدد لاپتہ ہوگئے جن کی تلاش کا کام جاری ہے۔

تبصرے بند ہیں.