چین میں سابق وزیر ریلوے کو کرپشن کے الزام میں سزائے موت سنادی گئی

بیجنگ: چین میں سابق وزیر ریلوے کورشوت لینے اور اپنے اختیارات کا ناجائز استعمال کرنے کے الزام میں 10 سال قید اور موت کی سزا سنا دی گئی۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق 2003 میں کمیونسٹ پارٹی سے منتخب ہونے والے چین کے ریلوے کے وزیر ’’ لیو ذی جن‘‘ پر الزام تھا کہ انہوں نے رشوت اور اپنے رشتہ داروں کو ریلوے کے غیر قانونی ٹھیکے دیئے جس پر انہیں 2011 میں وزارت سے ہٹا کر ان پر کرپشن سمیت دیگر الزامات کے تحت مقدمات قائم کئے گئے، بیجنگ کی ایک عدالت نے انہیں اختیارات کے غلط استعمال پر 10 سال قید اور رشوت لینے پر موت کی سزا سنا دی ہے جس کے بعد انہیں جیل منتقل کردیا گیا

تبصرے بند ہیں.