بھارتی شہرحیدرآباد دکن میں ہوٹل کی عمارت گرنے سے 9 افراد ہلاک ،15 زخمی

حیدر آباد دکن: بھارتی ریاست آندھرا پردیش میں ہوٹل کی عمارت گرنے سے 9 افراد ہلاک اور 15 سے زائد زخمی ہوگئے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق بھارتی ریاست آندھرا پردیش کے دارالحکومت حیدر آباد دکن کے علاقے اسکندرآباد میں واقع ایک ہوٹل اس وقت اچانک زمین بوس ہوگیا جب ہوٹل کی مختلف منزلوں میں40 کے قریب افراد سوئے ہوئے تھے۔ عمارت کے ملبے سے اب تک 9 افراد کی لاشیں جبکہ 15 زخمیوں کو نکالا جاچکا ہے جبکہ مزید افراد کو نکالنے کے لئے ریسکیو حکام اور مقامی افراد کی جانب سے آپریشن جاری ہے۔ پولیس کے مطابق ہوٹل کی عمارت انتہائی خستہ حال ہوچکی تھی اس سلسلے میں متعلقہ حکام کے نوٹس کے باوجود ہوٹل مالکان کی جانب سے کوئی مناسب کارروائی نہیں کی گئی۔

تبصرے بند ہیں.