منیلا ( آن لائن) چین اور سنگاپور مارکیٹس میں لوہے کے نرخوں میں 1 فیصد سے زیادہ اضافہ ہوا جس کی وجہ چائنی فولاد سازی کی طلب میں اضافہ اور لاک ڈائون سے اس کی ترسیل بارے خدشات ہیں۔چین کے ڈالیان کموڈٹی ایکسچینج میں لوہے کی سلاخوں کے نرخ 1 فیصد بڑھ کر 781 یوان (110.37 ڈالر) فی ٹن پر بند ہوئے۔سنگاپور میں سہ پہر کے وقفے پر آئرن اور کے سودے 2.3 فیصد اضافے کے ساتھ 102.79 ڈالر فی ٹن طے پائے۔
تبصرے بند ہیں.