چینی صدر نے شہباز شریف کو عملیت پسندی اور کارکردگی کی حامل شخصیت قرار دیدیا

شہباز شریف چین پاکستان دوستی کے لیے دیرینہ عزم رکھنے والے رہنما ہیں: صدر شی جن پنگ۔

وزیراعظم شہباز شریف نے شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس کے موقع پر چینی صدر شی جن پنگ سے ملاقات کی، دونوں رہنماؤں کے درمیان باہمی اعتماد اور افہام و تفہیم کے ماحول میں خوشگوار بات چیت ہوئی۔

دونوں رہنماؤں کے درمیان ہونے والی ملاقات میں دو طرفہ تعلقات کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا گیا، ملاقات میں باہمی دلچسپی کے اہم علاقائی اور بین الاقوامی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر چینی صدر نے وزیراعظم شہباز شریف کو عملیت پسندی اور کارکردگی کا حامل شخصیت قرار دیا اور کہا کہ شہباز شریف چین پاکستان دوستی کے لیے دیرینہ عزم رکھنے والے رہنما ہیں۔

یاد رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے سمرقند میں موجود ہیں اور انہوں نے روس اور آذربائیجان کے صدور سمیت مختلف ممالک  کے سربراہان سے ملاقاتیں بھی کی ہیں۔

تبصرے بند ہیں.