چیمپئنز ٹرافی کی تیاری کے لئے قومی کرکٹ کیمپ کل سے شروع ہوگا

لاہور: آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کی تیاری کے لئے قومی کرکٹ کیمپ کل سے ایبٹ آباد میں شروع ہوگا۔ جمعے کی صبح 10 بجے سے شروع ہونے والا قومی کیمپ 9 مئی تک جاری رہے گا جس میں جاوید میاں داد کھلاڑیوں کو بیٹنگ اور وسیم اکرم بولنگ ٹپس دیں گے۔ کیمپ کی نگرانی ہیڈ کوچ ڈیو واٹمور، فیلڈنگ کوچ جولین فونٹین اور بولنگ کوچ محمد اکرم کریں گے۔ واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ مصباح الحق کی قیادت میں چیمپئنز ٹرافی کے لئے 15 رکنی ٹیم کا اعلان پہلے ہی کرچکا ہے،ایونٹ سے قبل قومی ٹیم اسکاٹ لینڈ اور آئر لینڈ کے خلاف 2،2 پریکٹس میچز بھی کھیلے گی۔

تبصرے بند ہیں.