چیمپئنز ٹرافی؛ دوسرے سیمی فائنل میں سری لنکا کا بھارت کو جیت کیلئے 182 رنز کا ہدف

کارڈف: آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی کے دوسرے سیمی فائنل میں سری لنکا نے بھارت کو جیت کے لئے 182 رنز کا ہدف دیا ہے۔ کارڈف میں کھیلے جارہے میچ میں بھارت نے ٹاس جیت کر سری لنکا کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی، سری لنکا نے مقررہ 50 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 181 رنز بنائے، بیٹنگ کے آغاز سے ہی جلد وکٹیں گرنے کے باعث سری لنکا کو مشکلات کا سامنا رہا اور 17 کے مجموعی اسکور پر جب دلشان زخمی ہوکر میچ جاری نہ رکھ سکے تو ٹیم کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوا اور سری لنکا بھارت کو اہم مقابلے میں بڑا ہدف دینے میں ناکام رہا، کپتان انجیلو میتھیوز 51 اور ماھیلا جے وردھنے 38 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے، دیگر کھلاڑیوں میں کوسال پریرا 4، کمار سنگاکارا 17، لاہیرو تھریمانے 7، جیون مینڈس 25 اور نووان کلاسیکرا ایک رن بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ دلشان 18 اور لستھ مالنگا 7 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ بھارت کی جانب سے اشانت شرما اور اشون نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 3،3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ بھونیشور کمار اور رویندرا جدیجا نے ایک ایک وکٹ حاصل کی

تبصرے بند ہیں.