چیمپئنز لیگ کے آخری پول میچ میں باربادوس نے فتح کا مزہ چکھ لیا

چیمپئنز لیگ کے آخری پول میچ میں باربادوس نے بالآخر جیت کا مزہ چکھ لیا ، اور حریف ناردرن ڈسٹرکٹس کو چھ وکٹوں سے ہرا دیا۔ اس میچ کی دونوں ٹیموں کے چار چار پوائنٹ ہو گئے ہیں ، اور ان کا سفر ختم ہو گیا ہے۔

بنگلور (نیٹ نیوز) میچ میں باربادوس کی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ، اور ناردرن کی ٹیم نے با رش کے باعث انیس اوورز تک محدود کئے جانے والے میچ میں آٹھ وکٹوں پر 135 رنز بنائے۔ ڈیوچیک 47 کے ساتھ ٹاپ سکورر تھے۔ رام پال نے تین ، جب کہ امریت اور مونا ویرا نے دو دو کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔ باربادوس نے انیسویں اوور میں چار وکٹوں پر 138 رنز بنا کر ہدف پورا کر لیا۔ موناویرا 20 کارٹر 30 اور فرینکلن 33 ناٹ آوٹ کے ساتھ نمایاں بلے باز تھے۔ سودھی نے تین وکٹ لئے۔ مین آف دی میچ کا اعزاز فرینکلن کو ملا۔ اب لیگ کے صرف تین میچز یعنی دو سیمی فائنل اور فائنل رہ گئے ہیں۔ دونوں سیمی فائنل کل دو اکتوبر کو ہوں گے۔ پہلا سیمی فائنل سہ پہر ساڑھے تین بجے کے کے آر اور ہوبارٹ ہری کینز کے درمیان حیدرآباد دکن میں ہوگا۔ دوسرا سیمی فائنل شام ساڑھے سات بجے کنگز الیون پنجاب اور چنائی سپر کنگز کے درمیان اسی گراونڈ میں ہوگا ، جب کہ فائنل پاکستانی وقت کے مطابق شام ساڑھے چھ بجے بنگلور میں چار اکتوبر کو ہو گا۔ –

تبصرے بند ہیں.