پاکستان ایشین گیمز ہاکی کے فائنل میں پہنچ گیا

ایشین گیمز میں پاکستان ہاکی نے بڑا معرکہ سر کر لیا۔ قومی کھلاڑیوں نے اپنے اعزاز کا کامیاب دفاع کرتے ہوئے ملائیشیا کو سیمی فائنل میں چِت کر دیا۔ میچ کا فیصلہ پنلٹی شوٹ آؤٹس پر ہوا۔

انچیون:) جنوبی کوریا میں جاری سترہویں گیمز کے ہاکی ایونٹ میں پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان سیمی فائنل کھیلا گیا۔ دونوں ٹیموں نے ابتدا میں جارحانہ انداز اپنایا، پھر دفاعی کھیل کھیلنا شروع ہو گئے۔ پندرہ پندرہ منٹ کے چار کوارٹرز ہوئے لیکن کوئی بھی ٹیم گول سکور نہ کر سکی جس سے میچ سنسنی خیز ہو گیا۔ مقررہ وقت کے بعد پنلٹی شوٹ آؤٹس کا مرحلہ شروع ہوا۔ ڈی میں گول کرنے کے ایک ایک موقع نے کھلاڑیوں ہی نہیں تماشائیوں کے دلوں کی بھی دھڑکنیں تیز کر دیں۔ آخر کار پانچ کے مقابلے میں چھ گول سے پاکستان کو فتح مل گئی۔ شاندار جیت کے ساتھ ہی کھلاڑی سجدہ ریز ہو گئے بلکہ خوشی سے آبدیدہ بھی ہوئے۔ دفاعی چیمپئن پاکستان نے ملائیشیا کو ہرا کر فائنل میں جگہ بنا لی ہے۔ فیصلہ کن معرکہ دو اکتوبر کو روایتی حریف بھارت سے ہو گا۔ گرین شرٹس گروپ مرحلے میں پہلے ہی بھارتیوں کے دانت کھٹے کر چکے ہیں۔ –

تبصرے بند ہیں.