چیئرمین پی ٹی آئی کا انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں بارے بیان گمراہ کن ہے: وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کا ملک میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں بارے بیان گمراہ کن ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک پیغام میں وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ چیئرمین پی ٹی آئی بین الاقوامی میڈیا کے ساتھ اپنے انٹرویوز میں کھلے عام غلط بیانی کررہے ہیں، 9مئی کے واقعات کے بعد ملک میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے حوالے سے ان کا بیان گمراہ کن ہے، اس کا مقصد پاکستان پر دباؤ ڈالنا ہے۔شہباز شریف نے کہا ان کی پارٹی نے 9 مئی کو جو کیا وہ ریاست پر حملہ تھا، دنیا کا کوئی بھی ملک سالمیت کو تباہ کرنے کی ایسی کوشش کو برداشت نہیں کرے گا، مجرموں سے قانون کے تحت نمٹا جائے گا، اس بات کو یقینی بنایا جائے گا کہ انسانی حقوق کی خلاف ورزی نہ ہو۔وزیراعظم شہباز شریف نے مزید کہا ہے کہ پاکستان انسانی حقوق سے متعلق اپنی آئینی ذمہ داریوں کا مکمل احترام کرتا ہے۔

تبصرے بند ہیں.