اسلام آباد – چیئرمین اوگرا نے کہا پیٹرول پر لیوی 37 روپے 42 پیسے فی لیٹر ہے جبکہ ڈیزل پر 7 روپے 58 پیسے فی لیٹر ہے،اپریل تک پیٹرول پر لیوی 50 روپے تک لیکر جائیں گے۔تفصیلات کےمطابق سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے پیٹرولیم کو آج ڈریگولیشن کے حوالے سے بریفنگ دی گئی، اس پر چیئرمین اوگرا مسرور خان کا کہنا ہے کہ پیٹرول پر لیوی 50 روپے تک لیکر جانی ہے۔ چیئرمین اوگرا نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ پیٹرول پر لیوی 37 روپے 42 پیسے فی لیٹر ہے۔پیٹرول اور ڈیزل پر جی ایس ٹی کی شرح صفر ہے۔ پیٹرول پر لیوی 50 روپے تک لیکر جانی ہے۔ سیکرٹری پیٹرولیم نے اجلاس میں بتایا کہ پیٹرولیم مںصوعات پر جی ایس ٹی لگانے کا منصوبہ نہیں۔ پیٹرولیم مصنوعات کی کارٹلائزیشن مشکل ہے۔اپریل تک پیٹرول پر لیوی 50 روپے تک لیکر جائیں گے۔سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے پیٹرولیم کا اجلاس سینیٹر عبد القادر کی زیر صدارت ہوا۔
تبصرے بند ہیں.