چھوٹو گینگ کے خلاف آپریشن کا 21 واں روز، تمام داخلی اورخارجی راستے سیل

راجن پور: غلام رسول عرف چھوٹو اور اس کے گینگ کے خلاف آپریشن 21ویں روز بھی جاری ہے اور پاک فوج نے پیش قدمی کرتے ہوئے کچے کے تمام داخلی اور خارجہ راستوں کو سیل کردیا ہے۔

راجن پور کے کچے کے علاقے میں پاک فوج کے اہلکار چھوٹو گینگ کے خلاف پیش قدمی جاری رکھے ہوئے ہیں اور انہیں پولیس اور رینجرز کا مکمل تعاون حاصل ہے۔ علاقے میں صبح 7 بجے سے 9 بجکے تک کرفیو میں نرمی کی گئی تھی جس کے بعد ایک مرتبہ پھر کرفیو نافذ کردیا گیا ہے جب کہ دوپہر ایک سے 2 اور شام 5 سے 6 بجے کے درمیان بھی کرفیو میں نرمی کا اعلان کیا گیا ہے۔ کرفیو میں نرمی کے دوران مقامی افراد اپنے کھیتوں کا کام کرتے ہیں اور پھر دوبارہ اپنے اپنے ٹھکانون پر چلے جاتے ہیں۔

تبصرے بند ہیں.