چوتھے بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ کا نیا شیڈول جاری کر دیا گیا

ٹورنامنٹ کا آغاز 27 نومبر سے جنوبی افریقہ میں ہوگا ، افتتاحی روز قومی کرکٹ ٹیم انگلینڈ کا مقابلہ کرے گی

جنوبی افریقہ) چوتھے بلائنڈ ورلڈکپ کرکٹ ٹورنامنٹ کا نیا شیڈول جاری کر دیا گیا ۔ ستائیس نومبر سے جنوبی افریقہ میں میلہ سجے گا ۔ جنوبی افریقہ کے چار میدانوں میں رواں ماہ بلائنڈ کرکٹ ٹیموں کا عالمی کپ ہو گا ، چوتھے بلائنڈ ورلڈکپ کا آغاز 27 نومبر سے ولی ولسن میں ہو گا ، افتتاحی روز چار مقابلے ہوں گے ۔ پاکستان کا پہلا میچ انگلینڈ سے 27 نومبر کو شیڈول ہے ۔ اس سے پہلے جاری ہونے والے شیڈول میں پاک بھارت پہلا مقابلہ تھا اور اب آٹھ سے سات ٹیمیں ایونٹ میں اپنا زور بازو دکھائیں گی ۔ بورڈ سے مسائل کے باعث ویسٹ انڈیز کی ٹیم جنوبی افریقہ میں اِن ایکشن نہیں ہو گی ، روایتی حریف پاکستان اوربھارت کی بلائنڈ ٹیمیں 28 نومبر کو مدمقابل ہوں گی ۔ ٹائٹل مقابلہ 7 دسمبر کو کھیلا جائے گا ۔

تبصرے بند ہیں.