چمپئنز لیگ جیتنے والی بارسلونا کی ٹیم کا وطن واپسی پر شاندار استقبا

ہزاروں مداح ٹیم کو خوش آمدید کہنے سڑکوں پر نکل آئے ، فاتح ٹیم کے جھنڈے اٹھا کر نعرے لگاتے رہے

سپین ) چیمپئنز لیگ فٹبال کی فاتح ٹیم بارسلونا پانچویں مرتبہ ایونٹ کا ٹائٹل اپنے نام کرنے بعد وطن واپس پہنچ گئی ، ہزاروں مداحوں نے فاتح کلب کا والہانہ استقبال کیا ۔ یوئیفا چیمپئنز لیگ کے فائنل میں اطالوی کلب جووانٹس کو ناکوں چنے چبوانے والی بارسلونا کی ٹیم پروقار انداز میں سپین واپس پہنچ گئی ۔ ٹیم کے کھلاڑی فتح کا جشن منانے سڑکوں پر نکل آئے ۔ فٹبال دیوانے ہزاروں کی تعداد میں اپنے من پسند سٹار کھلاڑیوں کی ایک جھلک دیکھنے کیلئے امڈ آئے ۔ مداح فاتح کلب کے جھنڈے اٹھائے ٹیم کے حق میں نعرے بھی لگاتے رہے ۔ پرستاروں کے جوش و خروش کو دیکھ کر پلیئرز کی خوشی کا بھی ٹھکانہ نہ رہا ۔ –

تبصرے بند ہیں.