Latest National, International, Sports & Business News

سوئس ٹینس سٹار واورینکا نے پہلا فرنچ اوپن ٹائٹل جیت

سوئس ٹینس سٹار واورینکا نے نمبر ایک نواک جوکووچ کو ہرا کر کیریئر کا پہلا فرنچ اوپن ٹائٹل جیت لیا جبکہ ویمن سنگلز میں سرینا ولیمز نے فتح سمیٹی۔

پیرس: () فرانس میں شیڈول ٹینس سیزن کے دوسرے گرینڈ سلیم فرنچ اوپن کے مینز سنگلز کا فائنل اپ سیٹ مقابلہ ثابت ہوا۔ سوئٹزرلینڈ سے تعلق رکھنے والے عالمی نمبر آٹھ واورینکا نے ٹاپ سیڈ نواک جوکووچ کو ناکوں چنے چبوائے۔ جوکووچ پہلا سیٹ کیا جیتے کہ پھر واورینکا تو گویا بپھر گئے۔ ایک دو اور مسلسل تیسرا سیٹ جیت کر ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔ کیریئر کے پہلے فرنچ اوپن کے فائنل میں واورینکا کی جیت کا سکور چار چھ، چھ چار، چھ تین اور چھ چار رہا۔ اس سے پہلے ویمن سنگلز کے فیصلہ کن معرکے میں سرینا ولیمز نے اپنی برتری دکھائی۔ ٹاپ سیڈ سرینا ولیمز نے جمہوریہ چیک کی کھلاڑی کو ایک کے مقابلے میں دو سیٹ سے زیر کیا۔ –

تبصرے بند ہیں.