چاکلیٹی ہیرووحید مراد کی 33 ویں برسی آج منائی جارہی ہے

کراچی: 

چاکلیٹی ہیرو وحید مراد کی 33 ویں برسی آج منائی جارہی ہے ملک بھر میں ان کی برسی کے حوالے سے تقاریب کا انعقاد کیا جارہا ہے جب کہ کراچی میں ہرسال کی طرح اس سال بھی اداکار وحید مراد کی برسی کے موقع پر ان کے پرستار ان کی برسی پی خصوصی تقاریب منعقد کرتے ہیں۔

اس موقع پر آل پاکستان پرنس وحیدی کلب اورلوورزآف وحید مراد کی جانب سے تقاریب کا انعقاد کیا جارہا ہے، اس موقع پر وحید مراد کی فنی زندگی کے حوالے سے نامور شخصیات اپنے خیالات کا اظہار کریں گے قرآن خوانی اور فاتحہ خوانی کا بھی اہتمام کیا جائے گا۔ اداکار وحید مراد کی رہائش گا پر ان کی اہلیہ سلمیٰ وحید مراد اورصاحبزادے عادل مراد نے بھی تقریب کا اہتمام کیا ہے، لوورز آف وحید مراد کے چئیرمین مرزا وقار بیگ کی رہائش گاہ اورلائبریری میں وحید مراد کی برسی کے موقع پرخصوصی تقریب منعقد ہوگی جس میں فلم ٹی وی اور تھیٹر کے نامور فنکار بھی شرکت کریں گے۔

تبصرے بند ہیں.