چار موبائل کمپنیوں کا تھری جی اور فور جی لائسنس کی نیلامی کیلئے کوالیفائی –

ملک کی چار موبائل کمپنیوں نے تھری جی اور فور جی لائسنس کی نیلامی کیلئے کوالیفائی کر لیا۔ پیشکشوں کی کامیابی کے اعلان کے بعد نیلامی کا عمل 23 اپریل کو ہوگا۔

اسلام آباد: () پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کے حکام کا کہنا ہے کہ ملک کی پانچ میں سے چار موبائل کمپنیوں نے تھری جی اور فور جی لائسنس کی نیلامی کیلئے پیش کشں جمع کرائیں۔ چاروں موبائل کمپنیوں نے لائسنس نیلامی کیلئے کوالیفائی کر لیا ہے۔ نیلامی کیلئے تھری جی کے تین اور فور جی کے لائسنس رکھے جائیں گے۔ حکام کے مطابق تھری جی کے ایک لائسنس کی کم سے کم قیمت دو سو پچانوے ملین ڈالر رکھی گئی ہے جبکہ فور جی کے ایک لائسنس کی کم سے کم قیمت دو سو دس ملین ڈالر رکھی گئی ہے۔ پیشکشوں کی کامیابی کے اعلان کے بعد نیلامی کا عمل 23 اپریل کو ہوگا۔ –

تبصرے بند ہیں.