چار ماہ میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے چھ ارب ڈالرز پاکستان بھجوائ

رواں مالی سال کے ابتدائی چار ماہ کے دوران بھیجی گئی رقم گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں پندرہ فیصد زائد ہے

اسلام آباد () جولائی سے اکتوبر کے دوران بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے چھ ارب ڈالر پاکستان بھجوائے ۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق رواں مالی سال کے ابتدائی چار ماہ کے دوران بھیجی گئی رقم گذشتہ سال کے مقابلے میں پندرہ فیصد زائد ہے ۔ تاہم اکتوبر ترسیلات ستمبر کے مقابلے میں انیس فیصد کم رہیں ۔ مجموعی ترسیلات کا باسٹھ فیصد جی سی سی ممالک سے بھیجا گیا جس میں سعودی عرب سے ایک ارب بہتر کروڑ جبکہ عرب امارات سے ایک ارب پنتیس کروڑ ڈالر شامل ہیں ۔ رواں سال امریکہ سے نوے کروڑ جبکہ برطانیہ سے بیاسی کروڑ ڈالر پاکستان بھیجے گئے ۔ –

تبصرے بند ہیں.