دنیا بھر میں آج ذیابیطس کا عالمی دن منایا جا رہا ہے

پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ذیابیطس کا عالمی دن منایا جا رہا ہے۔ پاکستان میں 15 فیصد افراد اس موذی مرض میں مبتلا ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ آئندہ 20 سال میں شوگر کے مریضوں کی تعداد دو گنا ہوجائے گی۔

اسلام آباد: () پاکستان میں شوگر کے مریضوں کی تعداد ایک کروڑ سے تجاوز کر چکی ہے۔ ایک اندازے کے مطابق 2030 تک پاکستان ذیابیطس میں مبتلا چوتھی بڑی آبادی والا ملک بن جائے گا۔ طبی ماہرین کہتے ہیں کہ موٹاپا، سہل پسندانہ طرز زندگی اور مرغن غذائیں شوگر پھیلنے کی بڑی وجوہات ہیں۔ ماہرین کہتے ہیں کہ شوگر دل، گردے، معدے، بلڈ پریشر اور جوڑوں کے درد جیسی دیگر کئی پیچدہ بیماریوں کا سبب بھی بنتی ہے۔ ماہرین نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ شوگر کی بیماری پر قابو نہ پایا گیا تو آئندہ 20 سال میں شوگر کے مریضوں کی تعداد دو گنا ہوجائے گی۔ –

تبصرے بند ہیں.