جرمن میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ جرمنی کی 6کروڑیوروکی امدادکی یقین دہانی پر شکرگزارہیں، ہم چیریٹی یا بھیک مانگنےکی بات نہیں کرتے بلکہ انصاف کا مطالبہ کرتے ہیں۔
وزیر خارجہ نے کہا کہ سیلاب سے بحالی کیلئے پاکستان کوعالمی برادری اور عالمی اداروں کی مزید مددکی ضرورت ہوگی، آلودگی پھیلانے والے ممالک کی اخلاقی ذمہ داری ہےکہ عالمی مسئلے کا مقابلہ کرنے میں ہماری مدد کریں۔
بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ چارپانچ ماہ میں جن ملکوں سے انگیج کیا اس کابہترین رسپانس ملا، پچھلےچار سال امریکا، عرب اور ہمسایہ دوست ملکوں سے تعلقات متاثر ہوگئے تھے، انگیج کرکے، عزت کے ساتھ بات کرکے چارپانچ مہینوں میں تعلقات میں بہت بہتری آئی ہے تاہم تعلقات کی بہتری کیلئے مزید محنت اور کام کرنے کی ضرورت ہے، اب ہم صحیح سمت میں چل رہے ہیں۔
تبصرے بند ہیں.