اسلام آباد :پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے ڈومین نیم سسٹم (ڈی این ایس) کا مرکزی نظام متعارف کرانے کی تصدیق کردی ہے۔پی ٹی اے کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق ڈی این ایس نظام کے تحت ویب سائٹس ڈومین کی سطح پربلاک ہوسکیں گی، اس طرح غیراخلاقی ویب سائٹس انٹرنیٹ سروس پرووائیڈرزکی سطح پرآٹو میٹک بلاک ہوسکیں گی، اس سے قبل ویب سائٹس کی لسٹ انٹرنیٹ فراہم کرنے والی کمپنیوں کوبھجوائی جاتی تھی۔ترجمان پی ٹی اے کی مطابق نئے نظام میں سوشل میڈیا مانیٹرنگ کا کوئی میکنزم نہیں، نیا نظام غیراخلاقی مواد کو بلاک کرنے کےلئے بنایا گیا ہے، نئے نظام سے شہریوں کی پرائیویسی پرکوئی فرق نہیں پڑےگا، اس سے انٹرنیٹ کی رفتار پربھی فرق نہیں پڑےگا۔ترجمان کے مطابق ویب سائٹس بلاک کے خودکار نظام سے وقت کی بچت ہوگی، اس سسٹم کے ساتھ نگرانی کا کوئی طریقہ کار نہیں جس سے معلوم ہوسکے کہ صارف کیاسرفنگ کر رہے ہیں،غیر قانونی اور نقصان دہ مواد فوری بلاک کرنے کے موجودہ عمل کو خودکار بنایا جا رہا ہے۔
تبصرے بند ہیں.