Latest National, International, Sports & Business News

پی ٹی آئی کا استعفوں سے متعلق آڈیو لیک پر سپریم کورٹ سے رجوع

پی ٹی آئی نے قومی اسمبلی میں استعفوں کی منظوری سے متعلق آڈیو لیک پر جوڈیشنل کمیشن کی تشکیل کے لیے سپریم کورٹ میں متفرق درخواست دائر کر دی۔وزیراعظم اور وفاقی وزرا کی پی ٹی آئی سے متعلق آڈیو لیکس کا ٹرانسکرپٹ سپریم کورٹ میں جمع کرا دیا گیا، درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ وزیراعظم اور وفاقی وزرا نے سپیکر کے ساتھ مل کر پی ٹی آئی استعفوں سے متعلق فوج داری سازش کی، وزیراعظم اور وفاقی وزرا نے اپنے حلف کی خلاف ورزی کی ہے۔پی ٹی آئی نے سپریم کورٹ سے استدعا کی ہے کہ استعفوں سے متعلق آڈیو لیک کی تحقیقات کے لیے انکوائری کمیشن تشکیل دیا جائے۔تحقیقاتی کمیشن وزیراعظم، وزیر داخلہ، وزیر قانون، وزیردفاع اور سپیکر قومی اسمبلی سے تحقیقات کرے، پی ٹی آئی نے متفرق درخواست استعفوں سے متعلق زیر التوا مقدمے میں دائر کی۔

تبصرے بند ہیں.