اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ سابق حکومت کی بچھائی بارودی سرنگوں کو ناکارہ بنا رہے ہیں، مسائل حل ہونے سے عوام کو ریلیف ملے گا۔تفصلات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں ملکی سیاسی صورتحال پر غور کیا گیا۔وفاقی کابینہ کے اجلاس میں آئی ایم ایف سے معاہدے کے حوالے سے امور پر گفتگو کی گئی، اس موقع پر شہباز شریف نے کہا کہ مسائل حل ہونے سے عوام کو ریلیف ملے گا۔قبل ازیں وزیراعظم شہباز شریف نے ٹوئٹر پربیان میں کہا کہ اتحادی حکومت نے عوام سے کئے گئے وعدے کے مطابق تیل کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ فوری طورپر عوام کو منتقل کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ میں عوام سے دیانت دارانہ گفتگو پریقین رکھتا ہوں، جیسے جیسے معاشی صورتحال بہتر ہوتی جائے گی عوام کو ریلیف فراہم کرتے رہیں گے۔
تبصرے بند ہیں.