پی ٹی آئی کاضمنی الیکشن کامیدان خالی نہ چھوڑنے کااعلان

Activists of Imran Khan's party Pakistan Tehreek-i-Insaf (PTI) take part in a thanksgiving day rally in Islamabad on November 2, 2016. A Pakistani opposition party has abruptly called off a planned "lockdown" of the capital after the Supreme Court paved the way for an investigation into allegations of corruption against the prime minister's family. / AFP PHOTO / ASIF HASSAN

اسلام آباد:پی ٹی آئی کاضمنی الیکشن کامیدان خالی نہ چھوڑنے کااعلان‘ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی انتخابات پرپہلے حکم امتناع لینے کی کوشش کرے گی،حکم امتناع نہ ملاتوپھرحکمران اتحادکامقابلہ کیاجائےگا،اس سے قبل الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کی خالی کردہ 9 نشستوں پر ضمنی انتخابات کا شیڈول جاری کردیا۔ دو مخصوص نشستوں پر نامزدگی کیلئے بھی پی ٹی آئی سے نام مانگ لئے۔الیکشن کمیشن کی طرف سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق قومی اسمبلی کی نو جنرل نشستوں پر ضمنی انتخاب 25 ستمبر کو ہوگا۔ امیدوار 10 اگست سے 13 اگست تک کاغذات نامزدگی جمع کرا سکیں گے۔ کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 17 اگست کو کی جائے گی۔27 اگست کو امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کی جائے گی اور 29 اگست کو انتخابی نشانات الاٹ کئے جائیں گے۔شیریں مزاری اور شاندانہ گلزار کی خالی شدہ نشستوں پر بھی الیکشن کمیشن کی جانب سے پی ٹی آئی سے نامزدگیاں طلب کی گئی ہیں۔

تبصرے بند ہیں.