پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے علی امین گنڈاپور کو خیبرپختونخوا کا وزیراعلیٰ نامزد کر دیا۔بانی پی ٹی آئی اور سابق وزیراعظم کی جانب سے علی امین گنڈاپور کو وزیر اعلی ٰخیبرپختونخوا نامزد کیا گیا ہے۔سابق چیئرمین پی ٹی آئی نے اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو میں کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن، پیپلز پارٹی اور متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) سے کوئی بات چیت نہیں ہو گی۔انہوں نے مزید کہا ہے کہ وزیراعظم کے لیے ابھی کسی نام پر اتفاق نہیں ہوا، اس پر غور کروں گا، وزیراعلیٰ خیبر پختونخواہ کے لیے میں نے علی امین گنڈاپور کو نامزد کر دیا ہے۔خیال رہے کہ علی امین گنڈاپور 8 فروری کو ہونے والے عام انتخابت میں این اے 44 سے 93443 ووٹ لیکر کامیاب ہوئے تھے، انہوں نے جمیعت علمائے اسلام (جے یو آئی) ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کو شکست دی تھی۔
تبصرے بند ہیں.