پی ٹی آئی لانگ مارچ کے حوالے سے علی محمد خان کا بیان سامنے آگیا

علی محمد خان کا کہنا تھا 16 اور 23 اکتوبر کو ضمنی اور بلدیاتی انتخابات ہیں، اس لیے ہوسکتا ہے لانگ مارچ اکتوبر کے آخری ہفتے تک چلا جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ میں خود اس حوالے سے کوئی تارخ نہیں دے سکتا لیکن لگتا یہی ہے کہ لانگ مارچ آگے چلا جائے۔

یاد رہے کہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے لانگ مارچ کی تاریخ کا تاحال کوئی اعلان نہیں کیا ہے اور اس حوالے چند روز قبل انہوں نے کہا تھا کہ لانگ مارچ کب ہو گا اس کی تاریخ کے بارے میں پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کو بھی نہیں بتایا۔

تبصرے بند ہیں.