Latest National, International, Sports & Business News

پی سی بی گورننگ بورڈ کا اجلاس 26 جون کو ویڈیو لنک پر ہوگا

اجلاس میں آئندہ مالی سال کے بجٹ اور کلب کرکٹ کے ماڈل آئین کی منظوری لی جائے گی

لاہور (این این آئی)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے گورننگ بورڈ کا اجلاس 26 جون کو ویڈیو لنک پر ہوگا۔اجلاس کی صدارت چیئرمین پی سی بی احسان مانی کریں گے، اجلاس میں آئندہ مالی سال کے بجٹ اور کلب کرکٹ کے ماڈل آئین کی منظوری لی جائے گی۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں صوبائی

اور سٹی ایسوسی ایشنز کے آئین میں ترامیم کا جائزہ بھی لیا جائے گا۔چیئرمین پی سی بی اراکین کو بورڈ میں تقرریوں پر اعتماد میں لیں گے، جبکہ پی ایس ایل فائیو کے معاملات اور انعقاد پر رپورٹ پیش کی جائے گی۔اس کے علاوہ قومی کرکٹ ٹیم کے دورہ انگلینڈ پر بھی اجلاس کو آگاہ کیا جائے گا۔

تبصرے بند ہیں.