پی سی بی کا 36 واں گوورننگ بورڈ اجلاس کل ہو گا

پی سی بی کا 36 واں گوورننگ بور ڈ اجلاس کل لاہور میں ہو گا۔ میٹنگ میں پاکستان سپر لیگ کے انعقاد کے متعلق بھی بات کی جائے گی۔

لاہور: () پاکستان کرکٹ بورڈ کا 36 واں گوورننگ بورڈ اجلاس کل لاہور میں پی سی بی چیئرمین شہریار خان کی صدارت میں ہو گا ۔ پاکستان سپر لیگ کا انعقاد اجلاس کا اہم ایجنڈا ہو گا ۔ پی ایس ایل کمیٹی ایونٹ کا مسودہ پیش کرے گی جس کے مطابق پاکستان سپر لیگ ایونٹ میں 5 ٹیمیں ان ایکشن ہوں گی ۔ سپر لیگ ایونٹ، متحدہ عرب امارات میں آئندہ سال ورلڈ کپ سے پہلے فروی میں ہو گا۔ ایونٹ کو نیوٹرل مقام پر منعقد کروانے کی وجہ اعلٰی سطحی کھلاڑیوں کی شمولیت کو یقینی بنانا ہے ۔ اجلاس میں زمبابوے کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان اور نئے ڈومیسٹک اسٹرکچر پر بریفننگ بھی دی جائے گی۔ –

تبصرے بند ہیں.