Latest National, International, Sports & Business News

پی سی بی نے ہوم سیریز کیلئے میچ آفیشلز کے ناموں کا اعلان کر دی

آئی سی سی نے زمبابوے کے دورہ پاکستان کیلئے آفیشلز بھیجنے سے معذرت کر لی جس کے بعد پی سی بی نے ہوم سیریز کیلئے میچ آفیشلز کے ناموں کا اعلان کر دیا ہے۔

لاہور: ) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے سیریز کے لئے میچ آفیشلز کا اعلان کر دیا ہے۔ تمام میچز میں ریفری کے فرائض اظہر خان انجام دیں گے۔ پاکستان کے ساتھ ساتھ زمبابوے کے رسل ٹفن بھی میچز میں امپائرنگ کرتے نظر آئیں گے۔ آئی سی سی ایلیٹ پینل کے علیم ڈار سمیت احسن رضا، شوزیب رضا اور خالد محمود فیلڈ امپائرز ہوں گے۔ آئی سی سی نے سیریز میں اپنے آفیشلز نہ بھیجنے کا اعلان سیکیورٹی ماہرین کی رپورٹ کی روشنی میں کیا تھا جنہوں نے پاکستان میں سیکیورٹی کی صورتحال پر تحفظات کا اظہار کیا۔ آئی سی سی نے اپریل میں ہی فیصلہ کر لیا تھا اگر میچ آفیشلز پاکستان بھیجے نہ جا سکے تو پاکستان کرکٹ بورڈ کو مقامی آفیشلز تعینات کرنے کی اجازت دی جائے گی۔ آئی سی سی کے مطابق پاک زمبابوے سیریز کو انٹرنیشنل سیریز کی حیثیت حاصل ہوگی۔ – S

تبصرے بند ہیں.