زمبابوے کرکٹ ٹیم کیخلاف قومی ٹیم کا اعلان 19 مئی کو ہوگا

عمر اکمل اور شعیب ملک کی واپسی جبکہ سعید اجمل کو ڈراپ کئے جانے کا امکان ہے۔

لاہور: () زمبابوے کے خلاف شیڈول سیریز میں کون اِن ہوگا اور کس کی چھٹی ہوگی، دلچسپ خبر بن گئی ہے۔ فیصل آباد میں جاری قومی ٹی ٹوئنٹی سپر ایٹ ٹورنامنٹ میں چیف سلیکٹر ہارون رشید سمیت سلیکٹرز نظریں جمائے ہوئے ہیں۔ چھکے، چوکے کون لگا رہا ہے اور کون کتنے رنز بٹور رہا ہے؟۔ وکٹیں کس کے حصے میں آ رہی ہیں جبکہ فیلڈرز کی پھرتیاں بھی دیکھی جا رہی ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ کارکردگی کی بنیاد پر ہی نظر انداز کئے جانے والے شعیب ملک اور عمر اکمل کی واپسی ہو سکتی ہے جبکہ جادوگر سپنر سعید اجمل کے ڈراپ کئے جانے کا امکان ہے۔ نئے کھلاڑیوں میں سیالکوٹ سٹالینز کے بلال آصف اور مختار احمد کو نمائندگی بھی مل سکتی ہے۔ –

تبصرے بند ہیں.