پی سی بی نے پاک سری لنکا ہوم سیریزکے شیڈول کا اعلان کردیا

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ نے یو اے ای میں ہونے والی پاک سری لنکا ہوم سیریزکے شیڈول کا اعلان کردیا۔ پی سی بی کے مطابق پاکستان کی ہوم سیریز 11 دسمبر سے 20 جنوری تک یو اے ای میں کھیلی جائے گی، دونوں ٹیموں کے درمیان 3 ٹیسٹ، 5 ون ڈے اور 2 ٹی ٹونٹی میچز کھیلے جائیں گےِ، سری لنکن ٹیم 7 دسمبر کو دبئی پہنچے گی جس کے بعد دونوں ٹی ٹونٹی میچز 11 اور 13 دسمبرکو دبئی میں کھیلے جائیں گے۔ پہلا ون ڈے 18 دسمبرکوشارجہ، دوسرا 20 دسمبرکو دبئی، تیسرا 22 دسمبرکو شارجہ جبکہ چوتھا اور پانچ ابوظہبی میں 25 اور 27 دسمبر کو ہوگا، تاہم ٹیسٹ میچز 31 دسمبر سے دبئی، 8 جنوری سے ابوظہبی اور 16 جنوری سے شارجہ میں کھیلیں جائیں گے

تبصرے بند ہیں.