پی سی بی نے خالد لطیف اورشاہ زیب کو بازپرس کیلیے دوبارہ طلب کرلیا

لاہور: 

پی ایس ایل اسپاٹ فکسنگ کیس میں پی سی بی نے خالدلطیف اور شاہ زیب حسن کو بازپرس کیلیے دوبارہ طلب کر لیا۔

بورڈ کی  جانب سے جاری پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ شق 4.3 کے تحت تحقیقات اور کوڈ آف کنڈکٹ کی مزید ممکنہ خلاف ورزیوں کا سراغ لگانے کیلیے دونوں کھلاڑیوں کو پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے، معاملہ حساس نوعیت کا ہونے کی وجہ سے اس معاملے میں مزید کوئی تبصرہ نہیں کیا جائے گا۔ خالد لطیف 26 اور شاہ زیب حسن 27اپریل کو اینٹی کرپشن یونٹ کے سامنے پیش ہونگے۔

تبصرے بند ہیں.