سری نواسن کی ’چور‘ دروازے سے واپسی کا راستہ رک گیا

نئی دہلی: 

بھارتی سپریم کورٹ نے این سری نواسن کی ’چور‘ دروازے سے کرکٹ میں واپسی کا راستہ روک دیا، انھیں آئی سی سی میں بھارت کی نمائندگی کا اختیار دینے سے صاف انکار کردیا گیا ہے۔

بھارتی کرکٹ بورڈ اور انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے سابق سربراہ این سری نواسن کوسپریم کورٹ نے ہی فکسنگ اسکینڈل اور مفادات کے ٹکراؤ پر برطرف کردیا تھا،بعد میں لودھا سفارشات نے زائد العمر آفیشلز کی کھیل میں واپسی کا راستہ ہی باقی نہیں چھوڑا تھا، رواں برس فروری میں جب آئی سی سی کی جانب سے بگ تھری کو ختم کرنے اورنئی اصلاحات لانے کا اعلان کیا گیا توبی سی سی آئی میں موجود این سری نواسن کے ہمدردوں نے انھیں ہی آئی سی سی میں نمائندگی کیلیے بھیجنے کی تجویز پیش کردی،این سری نواسن نے ہی جوڑ توڑ کرکے عالمی کرکٹ پر بگ تھری کو مسلط کرتے ہوئے ریونیو کے بہت بڑے حصے پر ہاتھ صاف کیے تھے

تبصرے بند ہیں.