پی سی بی انڈر 19 ورلڈ کپ سے قبل سہ ملکی ٹورنامنٹ کا انعقاد کرے گ

ٹورنامنٹ کے انعقاد کا مقصد میگا ایونٹ کی خاطر قومی کرکٹ ٹیم کو بہتر انداز میں تیار کرنا ہے 

لاہور پاکستان کرکٹ بورڈ انڈر 19 ورلڈ کپ 2016 سے قبل سہ ملکی کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد کرے گا ۔ انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ 22 جنوری 2016 کو بنگلہ دیش میں شیڈول ہے ۔ پاکستان کرکٹ بورڈ بڑے ایونٹ سے قبل قومی ٹیم کو تیار کرنے کیلئے سہ ملکی انڈر 19 کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد کرے گا ۔ ٹورنامنٹ میں پاکستان کے علاوہ نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کی ٹیمیں شامل ہوں گی ۔ پی سی بی نے ٹورنامنٹ کیلئے یو اے ای کے میدان کا انتخاب کیا ہے ۔ آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے کرکٹ بورڈز نے پاکستان کیساتھ ٹورنامنٹ کھیلنے پر رضا مندی ظاہر کی ہے ۔ ایونٹ کیلئے حتمی تاریخ کا اعلان بعد کیا جائے گا ۔

 

تبصرے بند ہیں.