وائٹ واش کا خواب چکنا چُور، بنگلا دیش کو تیسرے ون ڈے میں شکست

بپھرے بنگال ٹائیگرز کا زمبابوے اور پاکستان کے بعد بھارت کو سیریز میں وائٹ واش کرنے کا خواب چکنا چور ہو گیا۔ تیسرا ون ڈے 77 رنز سے ہار گئے۔

ڈھاکا: (ڈھاکا میں کھیلے گئے سیریز کے تیسرے اور آخری ون ڈے میں بھارت نے بنگلا دیش کے خلاف 317 رنز بنائے۔ اوپنر شیکھر دھون 75 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ کپتان مہندرا سنگھ دھونی نے 69 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔ مستفیض الرحمان نے 2 جبکہ مشرفی المرتضی نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔ جواب میں بنگلا دیش کو مایوس کن آغاز ملا۔ 4 بلے باز ڈبل فگر میں داخل نہ ہو سکے۔ سریش رائنا 45 رنز کے عوض 3 وکٹوں کے ساتھ مین آف دی میچ قرار پائے۔ میزبان ٹیم 77 رنز کی شکست سے وائٹ واش فتوحات کی ہیٹ ٹرک تو مکمل نہ کر سکی البتہ تین میچوں کی سیریز دو ایک سے اپنے نام ضرور کر لی ہے۔

 

تبصرے بند ہیں.