پی این ایس سی کے خریدےگئے جہاز میں بڑا فالٹ نکل آیا، خریداری کی تحقیقات کا فیصلہ

14 سال پرانے جہازوں کی خریداری کے معاملے پر تحقیقات کا فیصلہ سینیٹ اسٹینڈنگ کمیٹی اور وزارت میری ٹائم کی سفارش پرکیا گیا ہے۔

وزارت میری ٹائم افئیرز کا کہنا ہے کہ اس معاملے پر وزیراعظم کی انکوائری کمیٹی تحقیقات کرے گی۔

وزارت میری ٹائم افئیرز کے حکام کا کہنا ہےکہ  14سال پرانے دو جہازوں کی خریداری 8 ارب روپے میں کی گئی تھی۔

ذرائع کے مطابق خریدے گئے ایک جہاز میں بڑا فالٹ نکلا ہے جس کا تیل پمپنگ سسٹم بوسیدہ ہے، ‘سرگودھا’  نامی جہاز شیڈول کے مطابق پیرکی شام پورٹ قاسم پر خام تیل کی ترسیل میں ناکام رہا۔

پی این ایس سی ذرائع کا کہنا ہے کہ جہاز کی پورٹ قاسم کے باہر سمندر میں تین دن تک مرمت کی گئی، پہلی بار خریداری کے بعد جہاز  میں اتنی جلد فالٹ نکلا ہے۔

پی این ایس سی ذرائع نے بتایا ہےکہ دوسرے جہاز ‘مردان’ کی اگلے ماہ ڈرائی ڈاکنگ کا فیصلہ کیا گیا ہے، بیرون ملک ڈرائی ڈاکنگ یا بنیادی سروسنگ پر کروڑوں روپے خرچ ہوتے ہیں،کئی سال پہلے خریدے گئے دو جہاز ‘خیرپور’ اور ‘بولان’ اب تک ڈرائی ڈاک پر نہیں گئے۔

تبصرے بند ہیں.