پی ایس ایل؛ کوئٹہ گلیڈی ایٹر نے پشاور زلمی کو 3 وکٹوں سے شکست دے دی

دبئی: پاکستان سپر لیگ کے ساتویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹر نے پشاور زلمی کو 3 وکٹوں سے شکست دے دی۔

دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز ٹیم کے کپتان سرفرازاحمد نے ٹاس جیت کر پشاور زلمی کو بیٹنگ کی دعوت دی تو پشاورزلمی نے مقررہ 20 اوورز میں ڈیرن سیمی کے 48 رنزکی بدولت 7 وکٹوں کے نقصان پر135 رنزبنائےجس کے جواب میں کوئٹہ گلیڈی ایٹر نے ہدف 7 وکٹوں پر حاصل کیا اس طرح کوئٹہ گلیڈیئٹرایونٹ میں مسلسل تین میچز جیت کر 6 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے۔

تبصرے بند ہیں.