شین واٹسن انڈین پریمئیر لیگ میں ساڑھے نو کروڑ روپے میں فروخت

بنگلور: انڈین پریمیئر لیگ کے نویں ایڈیشن کی نیلامی میں رائل چیلنجرز بنگلور نےآسٹریلین آل راؤنڈر شین واٹسن کو ساڑے نو کروڑ روپے میں خرید لیا ۔

بھارت کے شہر بنگلور میں انڈین پریمیئر لیگ ( آئی پی ایل ) کے نویں  ایڈیشن کی ہونے والی نیلامی میں رائل چینلجرز بنگلور نے آسٹریلیا کے آل راؤنڈر شین واٹسن کو ساڑھے 9  کروڑ روپے میں خریدا ۔ اور اب تک شین واٹسن آئی پی ایل کے مہنگے ترین کھلاڑیوں میں سرفہرست ہیں جب کہ  دوسرے مہنگے کھلاڑیوں میں 23 سالہ بھارتی آل راؤنڈر پون نیگی ہیں جنہوں نے اب تک کوئی انٹرنیشنل میچ  نہیں کھیلا ،انہیں دہلی ڈیئر ڈیولز نے ساڑھے آٹھ کروڑ روپے میں خریداہے اس طرح وہ راتوں رات کروڑ پتی بن گئے ہیں۔گزشتہ دو ایڈیشنز میں مسلسل مہنگے ترین کھلاڑی رہنے والے بھارت کے آل راؤنڈر یوراج سنگھ کی  بولی سن رائز حیدر آباد نے سات کروڑ روہے لگائی اور اب تک کے فروخت کیئے گئے کھلاڑیوں میں تیسرے مہنگے کھلاڑی ہیں ، گزشتہ سیزن میں یووراج سنگھ 16 کروڑ روپے لیکر سب سے  مہنگے کھلاڑی بنے تھے اور انہیں دہلی ڈئیر ڈیولز نے خریدا تھا ۔ جنوبی افریفہ کے آل راؤنڈر کرس مورس کو دہلی ڈیئر ڈیولز نے سات کروڑ روپے میں خرید کر یوراج کے ہم پلہ کردیا ہے ۔  بھارت کے فاسٹ بولر اشیش نہرا کو ساڑے پانچ کروڑ میں خریدا گیا ۔ مچل مارش 4.8 کروڑ ، سنجو سمیسن 4.2 کروڑ ، جنوبی افریفہ کے ڈیل سٹین اور بھارت کے دنیش کارتک  2.3 کروڑ روپے میں خریدے گئے ۔

رواں ایڈیشن میں بہت سے اہم اور نامور کھلاڑی ابھی تک کسی کی توجہ حاصل کرنے میں ناکام رہے ہیں جن میں مارٹن گپٹل ، ہاشم آملہ ، مہیلا جے وردھنے ، مائیکل ہسی ، بریڈ ہیڈن ، تلکا رتنے دلشان ، ڈیرن سیمی اور روی بوپارا شامل ہیں ۔

تبصرے بند ہیں.