پی ایس ایل؛ لاہور قلندرز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز شکست دے دی

دبئی: پاکستان سپر لیگ کے آٹھویں میچ میں لاہور قلندرز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 63 رنز سے شکست دے دی۔

دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں پاکستان سپر لیگ کے آٹھویں میچ میں لاہور قلندرز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 63 رنز سے شکست دے دی جب کہ  کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی پوری ٹیم صرف 131 رنز بناسکی۔ لاہور قلندرز نے عمر اکمل کی جارحانہ بیٹنگ کی بدولت ٹورنامنٹ میں اب تک کا سب سے زیادہ اسکور بناتے ہوئے کوئٹہ کو جیت کے لیے 195 رنز کا ہدف دیا جس کے جواب میں احمد شہزاد اور لک رائٹ نے اننگز کا آغاز کیا، احمد شہزاد کو 15 رنز پر کوپر نے بولڈ کردیا جب کہ لک رائٹ بھی 4 رنز پر ظفر گوہر کا شکار بنے، تیسرے نمبر پر بیٹنگ کے لیے آنے والے کیون پیٹرسن نے بھی 12 رنز پر اپنی وکٹ کنوادی۔ کپتان سرفراز احمد اور محمد نواز کے درمیان چوتھی وکٹ کے لیے  74 رنز کی شراکت داری قائم ہوئی، سرفراز 19 گیندوں پر 31 رنز کی جارحانہ اننگز کھیل کر آؤٹ ہوئے جب کہ محمد نواز نے 42 رنز بنائے۔ لاہور قلندر کی جانب سے ظفر گوہر اور منڈس نے 3،3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا

تبصرے بند ہیں.